Ahmed Alvi

Add To collaction

23-Sep-2023 مزاحیہ شاعری


مزاحیہ شاعری 

ہم بھی تھے مالا مال ابھی کل کی بات ہے 

سر پر تھے اپنے بال ابھی کل کی بات ہے


وہ لوگ با کمال سمجھنے لگے ہمیں 

کہتے تھے بے کمال ابھی کل کی بات ہے 


شادی نے دُم کو کتّے کی سیدھا بنا دیا 

ٹیڑھی تھی اپنی چال ابھی کل کی بات ہے 


جب سے رکی ہے پینشن لیتا نہیں خبر

رکھتے تھے سب خیال ابھی کل کی بات ہے


آتے ہی اقتدار میں سب بن گئے رئیس

لیڈر تھے یہ کنگال ابھی کل کی بات ہے


حالانکہ آج پچکے ٹماٹر کی طرح ہیں

تھے سیب جیسے گال ابھی کل کی بات ہے


بچے ہمارے آج ہمارے بھی باپ ہیں

ہم بھی تھے بے مثال ابھی کل کی بات ہے


اب تو مشاعروں کا وہ سب سے بڑا ہے نام

شاعر تھا یہ قواّل ابھی کل کی بات ہے

   15
2 Comments

Sarita Shrivastava "Shri"

24-Sep-2023 07:40 AM

بہت کھوب

Reply

Khadija aga

23-Sep-2023 01:52 PM

وااہ کمال کے اشعار

Reply